پاکستان

مظفرگڑھ، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر3 ماہ کی بچی دم توڑ گئی

مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث 3 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔ محکمہ صحت نے مبینہ لاپرواہی پر اسپتال کے ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو معطل کرکے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ دیہی مرکز صحت بصیرہ میں بچی کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سانس کی تکلیف پر بچی کو …

Read More »

کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد حراست میں،

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری نفری نے شیر شاہ، مدینہ کالونی …

Read More »

قوالی کے بے تاج بادشاہ امجد صابری کی55ویں سالگرہ،آواز آج بھی دلوں میں زندہ

قوالی کی دنیا میں اپنی منفرد اور روح پرور آواز سے پہچان بنانے والے عظیم قوال امجد صابری کی آج 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کا فن، عقیدت سے لبریز کلام اور یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ مشہور صابری قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے امجد …

Read More »

لاہور: گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے6 سالہ بچی کو قتل کردیا

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔ لاہور میں 6 سال کی بچی کے قتل کا مقدمہ ملزمہ کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزمہ پولیس کی حراست میں …

Read More »

9 مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت …

Read More »

کراچی: موبائل پیکج نہ کروانے پر لڑکی کی خودکشی،تحقیقات جاری

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے اہلخانہ کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق والدہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی نے موبائل پیکج کروانے کا کہا تھا، والدہ کی جانب سے انکار پر بیٹی نے خودکشی کی۔ اہلخانہ کا …

Read More »

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں خطرناک ملزمان سمیت 16 ڈاکو مارے گئے

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، آپریشن میں خطرناک ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے ہیں۔ ایس ایس پی انور کھتران نے بتایا کہ نو ڈاکوؤں کی تصدیق ہوچکی ہے، سات ڈاکوؤں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں، مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 9 سے 16 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔ …

Read More »

چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے دنیا بھر میں انسانی طرزِ زندگی کو تیزی سے بدل دیا ہے اور سال 2025 کے اختتام تک چیٹ بوٹس خصوصاً چیٹ جی پی ٹی روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، …

Read More »

صدر زرداری کو 2 مرتبہ سویلین صدر اور 13 برس سیاسی قیدی رہنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ واحد سویلین ہیں جو دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے لیکن انہیں یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ساڑھے تیرہ برس سیاسی قیدی کے طور پر گزارے۔ کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں والدین کی تقریب کا …

Read More »

دفاعی قوت کو دفاع کے اعتبار سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں، فضل الرحمان

کراچی(پبلک پوسٹ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم دفاعی قوت کو دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں، سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا دفاعی قوتوں کا نہیں عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، فلسطین فوج ہرگز نہ بھیجی جائے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں …

Read More »