کراچی: شہر میں بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بننے کا انکشاف

کراچی:شہر میں بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بننے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ نیٹ ورک 2022 میں فعال ہوا۔

ذرئع کے مطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوری کے منظم نیٹ ورک کے کارندوں جواد عرف واجہ ، شاہ زیب اور ریحان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نیٹ ورک 2022 میں فعال ہوا اور اس دوران بدنام زمانہ بھتہ خوف جواد عرف واجہ نے بتایا کہ صمد کاٹھیاواری سے میری ملاقات جیل میں ہوئی تھی۔

ملزم نے بتایا کہ 2022 میں باہر آکر دوبارہ نیٹ ورک کے کارندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، ماضی میں موبائلز کی خرید وفروخت کا کام بھی کرچکا ہوں۔

گرفتار ملزم شاہ زیب نے بتایا کہ ماضی میں کار شو رومز پر کام کرتا رہا ہوں، کار شورومز سے بھتہ کی ٹپ میں نے دی تھی اور جواد کے کہنے پر مجھے ریحان لڑکے اور سمز فراہم کرتا تھا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نیٹ ورک لڑکوں کو فائرنگ اور دھمکانے کے ایک لاکھ سے 50 ہزار روپے دیا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ ملزمان جواد عرف واجہ اور شاہ زیب کو کراچی میں قادری ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *