پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی …

Read More »

ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈی جی خان سمیت مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد سیاسی شخصیات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ …

Read More »

ڈاکٹر امجد سراج دوسری بار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو دوسری 4 سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ڈاکٹر امجد سراج میمن کی شاندار کارکردگی کے باعث دی گئی ہے۔ گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے کسی بھی وائس چانسلر …

Read More »

سونا مزید سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ

کراچی:سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سال 2026 کے پہلے دن (جمعرات کو) عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24ڈالر کی کمی سے 4ہزار 322ڈالر کی سطح پر آگئی۔ جس کے …

Read More »

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں زندہ نومولود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری،انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ طور پر غفلت کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے ایک زندہ نومولود بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق کی، جس کے بعد نومولود کو فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ والدین کا کہنا …

Read More »

او جی ڈی سی کا تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے بڑی تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ براگزئی ایکس-1کنویں سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوارحاصل ہوئی، براگزئی ایکس-1کنویں 5,170 میٹرگہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ بیان کے مطابق …

Read More »

نئے سال کے آغاز پر کراچی میں ہوائی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 28 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 28 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال اور ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں چھ خواتین اور دو کم سن بچیاں بھی شامل ہیں، جنہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سول اسپتال کراچی اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ …

Read More »

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 26 ارکان سینیٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 125 ارکان قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی، 159 ارکان …

Read More »

جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ جاوید عالم اوڈھو سندھ پولیس کے 86 ویں آئی جی سندھ ہیں۔ غلام نبی میمن کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سی پی او پہنچنے …

Read More »

اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے 10 روز …

Read More »