پاکستان

9 مئی کو فالس آپریشن قرار دینے والوں کے ناموں کی فرانزک رپورٹ میں تصدیق بھی ہوگئی، عظمیٰ بخاری

لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں میں وزیر اعلیٰ کے پی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پنجاب فرانزک سے تصدیق شدہ ہے، ان کو جھوٹ بولنے اور اپنے گناہوں کو نہ ماننے کی بیماری ہے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے …

Read More »

ملک بھر میں جعلی کال سینٹرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی کال سینٹرز کی جانب سے وصول کردہ ماہانہ 1.5 کروڑ روپے کی خوردبرد کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ اینٹی کرپشن ونگ کا کیس ہے۔ اس کیس میں تیرہ ملزمان کے خلاف ایف ائی آر …

Read More »

رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے بیانات تو کبھی اپنے کیسز کی وجہ سے سرخوں میں آتے ہیں۔ متنازع بیانات اور رویے کے باوجود یوٹیوبر کے چاہنے …

Read More »

کے ایم سی کا شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں 73 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے، 28 بس اور انٹرسٹی بس ٹرمینل کی اراضی پر مختلف قسم کی تجاوزات ہیں۔ انہوں …

Read More »

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع نے محمد الیاس کے انتقال کی تصدیق کردی۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محمد الیاس کئی دنوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بیاسی فرسٹ کلاس میچز میں بھی اہنی صلاحیتوں …

Read More »

لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

لاڑکانہ کے علاقے رتودیرو کے قریب ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ اسکول لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ انہیں ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی احمد فیصل کا کہنا ہے …

Read More »

امن کمیٹی کا مقصد امن کےپیغام کو پھیلانا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل …

Read More »

گیس ہیٹر میں دھماکہ،6 افراد زخمی

لاہور میں اٹاری دربار فیروزپور روڈ پر گیس ہیٹر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس جمح ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے چھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ گیس روم میں جمع ہونے کی …

Read More »

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، بکتر بند تباہ،ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی

ٹانک اور لکی مروت میں میں پولیس پر حملوں کے نتیجے میں بکتر بند آئی ای ڈی دھماکے میں تباہ جب کہ ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے …

Read More »

صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔ مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ …

Read More »