Tag Archives: غزہ

غزہ کے اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بھگدڑ؛ 20 فلسطینی کچل کر جاں بحق

غزہ کے علاقے خان یونس کے اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ متنازع امدادی مرکز غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) ایک بار پھر خوراک کے منتظر فلسطینیوں کے لیے مقتل گاہ ثابت ہوا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مرکز پر امدادی سامان کے لیے سیکڑوں فلسطینی موجود تھے۔ بدانتظامی …

Read More »

غزہ میں قیامت:برپااسرائیلی بمباری میں6بچوں سمیت 20فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حملے صبح سویرے سے جاری ہیں۔ صرف شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد …

Read More »

غزہ میں جانے سے بچنے کیلئے اسرائیلی فوجی خود کو زخمی کرنے لگے

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے بعض اسرائیلی فوجیوں کو ایسے جذباتی اور نفسیاتی دباؤ میں ڈال دیا ہے کہ وہ غزہ میں آپریشنز سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی اس صورتحال پر اسرائیل میں ماؤں کے ایک فلاحی گروپ نے اس حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے …

Read More »

غزہ کی صورتحال ’ناقابل برداشت‘ ہے؛ جرمنی کا پہلی بار اسرائیل کیخلاف اقدامات کا عندیہ

جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔فن لینڈ کے …

Read More »

اسرائیل کا آئندہ 2 ماہ میں غزہ کے 75 فیصد علاقے پر قبضے کا گھناؤنا منصوبہ

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا …

Read More »

غزہ میں قحط کی صورتحال، پیاز کا ایک ٹکڑا 1500 پاکستانی روپے کا ہوگیا

غزہ میں قحط کی صورتحال کے سبب پیاز کلو میں نہیں ٹکڑوں میں بکنے لگی، ایک ٹکڑا پیاز پاکستانی روپوں کے 1500 روپے کے برابر ہے۔ غزہ میں 2 ماہ سے کھانے پینے کی اشیاء روکے جانے کے بعد اشیاء خور و نوش کی قیمتیں انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں ہیں۔ جیو نیوز کے غزہ میں موجود ذرائع …

Read More »

غزہ میں خوف زدہ اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا

حماس کے خلاف آپریشن کے دوران غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ایک ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور دونوں ہی اپنے ساتھیوں کی کوتاہی کے باعث مارے گئے۔ ایک فوجی کے مارے جانے کا پہلا واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اُس وقت پیش آیا جب فوجی ٹیم ایک عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی تلاش …

Read More »

غزہ کے حق میں پوسٹ؛ بی بی سی کے معروف میزبان کو ہٹادیا گیا

بی بی سی کے معروف شو ’’میچ آف دی ڈے‘‘ کے 25 سالہ میزبان گیری لِنیکر کو ملازمت سے ہٹایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 64 سالہ گیری لنیکر، جو سابق انگلینڈ فٹبالر بھی رہے ہیں، نے یہود دشمنی سے منسلک ایک نشان والی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادیا تھا۔ اگرچہ گیری لِنیکر …

Read More »

غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں؛ جلد امریکا سب ٹھیک کردے گا؛ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے …

Read More »

غزہ میں قیامت! اسرائیلی بمباری سے 80 شہید، اسپتال لاشوں سے بھر گئے

غزہ(پبلک پوسٹ)اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق صرف شمالی غزہ میں 59 افراد جاں بحق ہوئے۔ تباہی کے مناظر میں جبالیہ کے علاقے میں ملبے کا ڈھیر، بکھرے ہوئے گھر، اور زخمی بچوں کو دیکھا گیا، جو اپنے خاندان کے افراد اور سامان کی تلاش میں …

Read More »