حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔
حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے بتایا کہ اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کڑوڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774 روپے کا کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کڑوڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے کا دیا گیا۔