وزیراعظم لاہور کے علاوہ کراچی پر بھی توجہ دیں، یہ بھی آپ ہی کا شہر ہےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کو چاہیے کہ وہ لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کے مسائل پر بھی توجہ دیں کیونکہ کراچی بھی اُن ہی کا شہر ہے۔ وہ حب ریور روڈ سے طوری بنگش روڈ، اتحاد ٹاؤن تک میگا انفراسٹرکچر بحالی منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت ایک تاریخی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم پر کینال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شہر کے لیے پانی کی الوکیشن بڑھانے کے لیے بھی متعلقہ فورمز پر بات چیت جاری ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا حل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف ٹوپی ڈرامے کر کے چلے جاتے ہیں اور یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *