راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

راولپنڈی میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق باپ نے طیش میں آ کر 16 سالہ بیٹی کو اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

کراچی عمارت منہدم:ملبے میں دبے افراد کے اہل خانہ نے شارع فیصل بلاک کردی

کراچی: کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے پر اور امدادی کارروائی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *