میرا نے حکومت برطانیہ سے اہم اپیل کردی

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں برطانیہ کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکیں جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کی ویزا درخواست پر غور کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے، لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ساتھ انہوں نے اپنی بہن کی طبی رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے ماضی میں میرا کو انگلش زبان پر عبور نہ ہونے کی بنیاد پر برطانیہ میں داخلے سے روک دیا تھا اور ان پر 10 سالہ پابندی عائد کر دی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔

https://x.com/MurtazaViews/status/1945398539695088119?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1945398539695088119%7Ctwgr%5Eb7e08a14f2123f7022585cf519f1a0e2572306e2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2770179%2Fi-made-an-important-appeal-to-the-british-government-2770179

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *