اسامہ ستی قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد:

عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں ملوث سابق پولیس اہل کاروں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جب کہ تین سابق پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔

اسامہ ستی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے سابق پولیس اہلکاروں مجرمان افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جب کہ ملزمان سعید احمد ،شکیل احمد اور مدثر مختار کو کیس سے بری کردیا

Check Also

ورلڈ بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی بینک رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *