ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان سے متاثر ریاست ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ کرکے بحالی کے کاموں میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاپتہ 169 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کو تاخیر سے دورہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 121ہوگئی ہے اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے انفرااسٹرکچر کو 18 سے 22 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

Check Also

معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی

وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوارمیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *