3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو قطرےپلانے کیلئے رسائی نہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے رسائی نہیں ہے، اس سال اب تک پولیو کے 14 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 5 کیسز صرف بنوں سے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا، پاکستان کے تمام اضلاع سے پولیو کے وائرس مل رہے ہیں۔

چاروں صوبوں کی سیوریج میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے منفرد مہم شروع

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت بھی پولیو ویکسین پلا رہی ہے، قندھار کے علاوہ تمام افغانستان میں پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے پولیو کے 79 کیسز سامنے آئے تھے، اس سال اب تک پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، پولیو کے 5 کیسز صرف بنوں سے سامنے آئے ہیں۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *