امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل

امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔

امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کا کنسرٹ میں HR کی سربراہ کے ساتھ اسکرین پر آنے کا منظر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سابق ملازمین خوشیاں منانے لگے۔ سابق ملازمین کے مطابق اینڈی بائرن کے ’’زہریلے‘‘ اور ’’جارحانہ‘‘ رویے کے باعث ان کے اس طرح بے نقاب ہونے پر سب ہنس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھے گئے۔ یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔ ایک سابق ملازم نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔‘‘

اینڈی بائرن کون ہیں؟

اینڈی بائرن امریکا کی Astronomer نامی ڈیٹا کمپنی کے سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں Apache Airflow جیسے اوپن سورس ٹولز کے استعمال کو آسان بنانے کےلیے مشہور ہے۔ اینڈی بائرن نے کمپنی کی توسیع اور سرمایہ کاری میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن اب ان کی ذاتی زندگی اور ان کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 اٹھنے لگے ہیں۔

Check Also

اسرائیلی بمباری سے ایک اور خاتون صحافی شہیدخاتون کا کہاں سے تعلق تھا؟ جانیئے

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی اپنی جان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *