سنجیدی ڈیگاری کیس: قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے

سنجیدی ڈیگاری کیس: قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔

پولیس سرجن کے مطابق ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کر کے خاتون کے سیمپل پہلے ہی لے لیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

گل جان بی بی کو 2 روز کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، آج عدالت نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے سزا قرار دیا تھا اور مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

شاہدہ مرتضیٰ اعلیٰ تعلیم یافتہ،باوقار، پرکشش ایکٹرس

کراچی (رپورٹ، وسیم علی خان) شاہدہ مرتضیٰ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *