معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی

ممبئی: بھارتی فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات فلم کے پریمیئر کے موقع پر روچی گُجر نے اسٹیج پر کرن سنگھ کو چپل دے ماری جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمہ متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو دھوکہ دہی سے متعلق ہیں۔

ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام ہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ دیا جائے گا۔ تاہم مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے، جس پر ماڈل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام ہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ دیا جائے گا۔ تاہم مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے، جس پر ماڈل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *