ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 368 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

Check Also

بلوچستان کے علی گوہر عزم و ہمت کی مثال بن گئے

بچپن میں پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے دونوں بازو گنوانے والے علی گوہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *