بابر اور رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ ملنے لگا

کراچی(پبلک پوسٹ)یو اے ای میں سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کیے جانے والے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سابق پیسر تنویر احمد نے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا۔

تنویر احمد کا کہنا ہے کہ دونوں پلیئرز کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابراعظم اور رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انھیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے، ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال ہے۔

تنویر نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات ظاہر کرتے ہوئے سوالات اٹھائے جبکہ انہوں نے فخر کی شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا۔

Check Also

برطانیہ میں زیادتی کیس سے ڈسچارج کرکٹر علی حیدر نے پاکستان کیلیے اڑان بھر لی

برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قومی کرکٹر حیدرعلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *