کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی اور موسمیات کے اطراف درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ منگل کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

حالیہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بدھ کو مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ ‏صبح کے وقت کا تناسب 85 اور شام کو 65 فیصد تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ دن کے بیشتر وقت شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع کے سبب اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پیش گوئی کی مدت کے دوران کمزور ڈھانچے جیسے کچے کے مکانات، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Check Also

انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہےوزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی خطے کے امن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *