جوئے کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، ڈکی بھائی کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ آگیا 

سیشن کورٹ لاہور عدالت نے ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ڈکی بھائی اور اہلیہ کی ویڈیوز میں جوئے کو پروموٹ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عروب جتوئی کی جانب سے عرفان کلیات ایڈووکیٹ اور راجہ عبدالرحمان رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نےعروب جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یوٹیوبر کی اہلیہ کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ بھی طلب کرلی

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *