پنجاب: 3 بپھرے دریاؤں نے دیہات، شہر،گلی، محلے، آشیانے، راستے سب اجاڑ دیا

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے تین بپھرے دریاؤں نے تباہی مچادی۔

پنجاب میں 39سال کے بعد آنے والے بدترین سیلاب نے دیہات، شہروں اور گلی محلوں کو دریا بنا دیا ہے۔ آشیانے اجڑ گئے، راستے برباد ہوگئے، کہیں ڈوبے مکانوں کی چھتوں پر لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں تو کہیں سیلابی ریلوں میں پھنسے شہری بچی کھچی جمع پونجی اٹھائے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

پنجاب میں اس وقت تاریخی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب کے علاقے وزیر آباد، قصور، نارووال، حافظ آباد، کمالیہ، منڈی بہاوالدین، بہاول نگر، سیال کوٹ، سرگودھا، وہاڑی اور پاکپتن سمیت کئی علاقوں میں دیہات سیلاب کے گھیرے میں آگئے ہیں۔

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

کئی علاقوں کا آپسی زمینی رابطہ جبکہ کئی مقامات پر عارضی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور امدادی آپریشنز کا جائزہ لیا ہے۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق مقامی رضاکار، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Check Also

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *