ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات مکمل معطل کردیئے

ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو اسرائیل بندرگاہوں میں جانے پر پابندی عائد کردی اور اسرائیلی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے اور ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Check Also

علاقائی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد گوادر بندرگاہ پر بحری آمدورفت میں تیزی

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *