دھناشری کا طلاق کے بعد بھی چہل سے رابطے کا انکشاف

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کی ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی کرکٹر سے رابطے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کے ساتھ ایک ویلاگ میں دھناشری نے ذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

اس انکشاف کے بعد دھناشری پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

فرح خان نے بھارتی ڈانسر سے سوال کیا کہ اب وہ علیحدہ اور تنہا رہتی ہیں، چہل سے طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟

دھناشری ورما نے فرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں ان کے سابق شوہر بہت ہی سوئٹ انسان ہیں، دھناشری نے بتایا کہ چہل مجھے ’’ما‘‘ کہا کرتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ہمارا رابطہ مسیج پر رہتا ہے، جبکہ ہمارے درمیان معاملات بھی سیٹل ہوچکے ہیں۔

Check Also

صبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیاصارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *