کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے50 تولہ سونے کے بسکٹ اور سکے برآمد

کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 تولہ سونے کے بسکٹ اور سکے برآمد کرلیے گئے۔

پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے ڈپارچر ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 50 تولہ سونا بسکٹ اور سکوں کی صورت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق کارروائی کے دوران خالص سونے کے 8 بسکٹ اور 8 سکے برآمد کیے گئے۔

خضر فیض کے مطابق برآمد ہونے والے خالص سونے کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سونا ای اے 607 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مشکوک مسافر کی جسمانی جانچ پڑتال کے دوران برآمد ہوا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ برآمد ہونے والا سونا بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *