ملک میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا،سندھ، پنجاب، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

کراچی (پبلک پوسٹ )
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ ہے، عوام احتیاط کریں۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر کے مختلف علاقوں، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دوبارہ شروع ہوگئی ہے، شہری احتیاط برتیں، سفر ضروری ہو تو نکلنے سے قبل سڑکوں کی صورتحال ضرور دیکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے شہری ایمرجنسی نمبر 1915 پر کال کریں۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *