نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند

ایک نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بھا گیا، نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو’لاسٹ مین اسٹینڈز‘ ٹورنامنٹ میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان میچ کی ہے۔

نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر مختلف اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے آخر تک سمجھ پانا مشکل ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساب انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپندیپ سنگھ کو انگلش پاسپورٹ دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Check Also

ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد

آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *