کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی تلاش میں حصہ لینے والے نوجوان تنویر نے ایس ایس پی آفس ایسٹ کا دورہ کیا۔
نوجوان تنویر، جس نے گزشتہ روز رضاکارانہ طور پر بچے کی تلاش میں امدادی کام کیا تھا، کی ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
ایس ایس پی نے تنویر کی ہمت اور انسانی جذبے کو سراہتے ہوئے اسے نقد انعام اور گلدستہ پیش کیا، جبکہ نوجوان کے والد کو بھی ہار پہنایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے بہادر اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ ابراہیم اپنی فیملی کے ساتھ شاپنگ کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد شہریوں اور ریسکیو اہلکاروں نے رات بھر تلاش میں حصہ لیا تھا۔
THE PUBLIC POST