ٹوبہ ٹیک سنگھ: دولہا ریسکیو کی کشتیوں میں دلہن گھر لے آیا

دریائے راوی میں سیلابی صورتِ حال کے باوجود لڑکے والے ریسکیو کی کشتیوں میں بارات لے کر پہنچ گئے۔

پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی طویل مدت انتظار کے بعد اپنی دلہنیا لینے کشتی میں پہنچ گیا اور دلہن بیاہ لایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ کُن سیلابی صورتحال کے باوجود زندہ دل و باہمت جوڑے نے شادی کرلی۔ جب تمام زمینی راستے سیلابی پانی میں ڈوب گئے اور باراتی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تو ریسکیو کی کشتیاں مدد کے لیے آپہنچی۔

دلہن سرخ عروسی لباس میں ملبوس تھی جبکہ دولہا اور اس کے اہل خانہ ریسکیو کشتیوں پر سوار ہوتے ہی مسکرا رہے تھے۔

ریسکیو کی کشتیوں میں باراتی سوار ہوئے اور ڈھول کی تھاپ، بچوں کے قہقہوں اور شادی کے گانوں کی گونج کے ساتھ بارات بحفاظت دلہن کو لیکر دولہے کے گھر پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔

Check Also

16 سال تک علاج کرانے سے انکاری شہری کی گردن میں رسولی سر جتنی بڑی ہوگئی

روس میں ایک 65 سالہ شہری جو کینسر کے علاج کیلئے اسپتال جانے سے 16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *