xr:d:DAFW4LTQtqs:183,j:46207227748,t:23020106

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ 

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ 

زرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی  نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمیپ نظر آئے گا۔ 

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *