رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی کسی اور پروگرام کے ذریعےمدد کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس معاملے پر نظرِ ثانی کریں اور متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کریں۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *