پختونخوا میں مسلسل بارش؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے دلفریب مناظر؛ ویڈیو دیکھیں

خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی  جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کے دلفریب مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی طویل دورانیے کی بارش ہوئی جو تاحال جاری ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے  جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت کم ہوگیا
صوبے میں مسلسل بارش اور سرد موسم کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پارا چنار منفی 4، کالام،  مالم جبہ، چترال میں بھی درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ ہوا جب کہ دیر بالا میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔

مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا
پشاور سمیت مردان، نوشہرہ ،صوابی، کوہاٹ، جمرود، باڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے پشاور کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

دیر میں مسلسل برف باری
اُدھر دیر کے علاقوں میں بارش   اور بالائی علاقوں پر برف کا سلسلہ  جاری ہے۔ بارش اور برف باری سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہونے پر شہریوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لواری ٹنل ، وادی کمراٹ،عشرئی درہ،شاہی بن شاہی،کلپانی اور دیگر بالائی علاقوں پر ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی  ہے۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے