میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی، مفتی قوی

مفتی قوی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے تنگ آگئے، ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہ سلاجیت دوں گا جس میں شہد اور خشک میوہ جات شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ خالصتاً زور بازو کا کھیل ہے۔ چیئرمین پی سی بی مجھے ٹیم کا مشیر بنادیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میچ والے دن صبح دودھ کے ساتھ شہد اور خشک میوہ جات والی سلاجیت دیں، پھر اگر یہ آؤٹ ہوجائیں تو میں میرا نام مفتی عبدالقوی نہیں۔

Check Also

سوات ،کبل تھانہ حملےمیں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی: آئی جی کے پی

سوات: آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ کبل تھانے حملے میں خودکش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *