بھارتی کامیڈین منور فاروقی کو قتل کرنے کی سازش ناکام، گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار

دہلی پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کر لیا، اِن شوٹرز کو معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو قتل کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریئیلٹی شو بگ باس کے فاتح منور فاروقی کے قتل کے لیے دہلی بھیجے گئے ملزمان کی شناخت راہول اور ساہل کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کو غیر ملکی گینگسٹر روہت گودارا نے منور فاروقی کو قتل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر گودارا گولڈی برار اور ویرندر چران مل کر اس منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ممبئی اور بنگلورو میں منور فاروقی کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لیے ریکی بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق آج صبح ہونے والی جھڑپ کے دوران ملزم راہول کو گولی لگی تھی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کے خلاف ہریانہ میں دسمبر 2024ء میں ہونے والے تہرے قتل کے مقدمے کی بھی تفتیش جاری ہے۔

دہلی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے قبل اس گینگ کے دوسرے ارکان کو بھی پکڑا جا سکے۔

یاد رہے کہ معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی انسٹاگرام پر 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور بگ باس جیتنے کے بعد ان کی شہرت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

Check Also

میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے:معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی

معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی نے اپنی بیٹی کی موت کا دلخراش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *