کراچی( رپورٹ : صباحت رضا زیدی ) شہر ِ قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے، ناگن چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان انتہائی پرسکون انداز میں واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناگن چورنگی کے قریب ایک دکان پر پیش آیا جہاں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ حملہ آور دو موٹرسائیکل سوار تھے جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار دکان کے سامنے رکے، ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترا، دکان کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی اور دوبارہ ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ممکنہ ذاتی دشمنی یا بھتہ خوری کے زاویے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق علاقے میں گزشتہ کچھ دنوں سے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی آمد و رفت دیکھی جارہی تھی، تاہم پولیس کی گشت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق علاقے میں گزشتہ کچھ دنوں سے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی آمد و رفت دیکھی جارہی تھی، تاہم پولیس کی گشت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔
پولیس حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
THE PUBLIC POST