بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب نوٹس جاری کر دیے گئے۔

ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق قبرستانوں کے منتظمین کا جواب نہ ملنے پر قانونی کارروائی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔

ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کے مطابق قبضہ مافیا کے زیر اثر قبرستانوں کے خلاف رواں ماہ میں آپریشن کیے جائیں گے، قبروں کی سرکاری فیس کے برعکس اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی اقبال پرویز کے مطابق شہر میں غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *