وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی مںظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پر پابندی کی مںظوری دی جبکہ وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، جبکہ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع نے افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دی۔ جبکہ اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *