کراچی کوناپسندیدہ کہنا شہریوں کی توہین ہےخواجہ اظہار الحسن کا صبا قمر کے بیان پر ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)اداکارہ صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ اظہار کا الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا ان شہریوں کی توہین ہے جو اس شہر کو زندہ رکھتے ہیں۔یہ شہرمسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبہ اور خواب دیکھنے کا شہرہے،صباقمرجیسی فنکارہ کوشہرت کی بلندی اور پلکوں پرسجانےوالوں کاشہرہے،ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ افسوس، یہاں سے دولت اور شہرت کمائیں اور پھراسی شہر کوسنائیں،صباقمرسمیت تمام سےگزارش ہےیہ شہربدصورت نہیں، بدنظمی کاشکار ضرور ہے مگرمحبت سے بھرپور ہے،

Check Also

ایک روز میں ڈینگی کے 78 نئے کیس رپورٹ اعداد و شمار جاری

کراچی (پبلک پوسٹ)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سندھ نے ڈینگی سے متعلق اعداد وشمار جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *