کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ’دی فیوچر سمٹ: کورس کریکشن : ری ڈفائینگ دی ڈائریکشن‘ سے خطاب
کراچی پاکستان کی معیشت، تخلیق اور استقامت کی دھڑکن ہے
تقریب کا عنوان “کورس کریکشن: نئی سمت کا تعین” وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی عالمی نقشے بدل رہی ہیں،
سوال یہ ہے کہ سندھ ردِعمل دکھائے گا یا نئی سمت متعین کرے گا؟
ردِعمل کا دور ختم، اب پیشگی حکمرانی (anticipatory governance) کا زمانہ ہے،
کورس کریکشن ناکامی نہیں بلکہ جرات، بلوغت اور جوابدہی کی علامت ہے،
سندھ پر بڑھتی شہری آبادی، آمدنی میں فرق اور موسمیاتی چیلنجز کا بوجھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ پاکستان کی معیشت کا دوسرا بڑا مرکز ہے، 30 فیصد سے زائد قومی جی ڈی پی میں حصہ ہے،
صرف کراچی ملک کی کل برآمدات کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرتا ہے
موجودہ بجٹ میں 959 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں
آئندہ سال 3.45 ٹریلین روپے کا مجوزہ بجٹ ہے، تعلیم کے لیے ریکارڈ 523.7 ارب روپے ہے
صلاحیت تقدیر نہیں، حکمتِ عملی سے سمت درست کرنا ہوگی
آئیے عہد کریں کہ ہم معیشت، حکمرانی اور مستقبل کی نئی سمت متعین کریں گے،
مستقبل ان کا ہے جو اسے ازسرِنو متعین کرنے کی جرات رکھتے ہیں،
THE PUBLIC POST