کراچی (پبلک پوسٹ)
کراچی ٹریفک پولیس اب ای چالان جاری کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کرے گی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے جاری ای ٹریکس سسٹم کے تحت روبوٹس کے ذریعے ای چالان جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرانک چالان جاری کرنے کے لیے آئندہ ماہ سے تیسرا طریقہ متعارف کروایا جا رہا ہے، اس بار کراچی کی مصروف شاہ راہوں پر روبوٹس تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں، جن میں صدر اور طارق روڈ شامل ہیں، میں نو پارکنگ اور نو ٹو لین کے سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے۔ نئے روبوٹس ان سڑکوں پر تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گشت کریں گے۔
پیر محمد شاہ کے مطابق یہ روبوٹس سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کو خودکار طریقے سے اسکین کریں گے اور جو گاڑیاں پارکنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، ان کے خلاف براہِ راست سسٹم کے ذریعے ای چالان جاری ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ای ٹریکس سسٹم کے نفاذ کے صرف 2 ہفتوں میں کراچی کے تقریباً 50 ہزار ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے جاری کیے جا چکے ہیں۔
THE PUBLIC POST