کراچی میں روایتی چالان ختم؛ٹریفک پولیس صرف مینجمنٹ تک محدود

کراچی (پبلک پوسٹ )
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو روکنے اور چالان کرنے کے تمام اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

اب ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک مینجمنٹ تک محدود ہوگا، جبکہ چالان صرف ای چالان کے ذریعے ہی جاری ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جن مقامات پر کیمرے نصب نہیں ہیں وہاں بھی اہلکار کسی گاڑی کو نہیں روک سکتے، اور مستقبل میں پورا نظام کیمرہ بیسڈ ہوگا تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔

Check Also

پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی 30 اپریل 2025 کی بریفنگ کے اہم نکات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 30 اپریل 2025ء …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *