سندھ حکومت کا واضح پیغام:ڈینگی سے بچاؤ صرف احتیاط سے ممکن احتیاطی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
سندھ حکومت نے عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے جامع ہدایات جاری کی ہیں،

جس میں صفائی، آگہی اور فوری علاج کو بچاؤ کے بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور یہ زیادہ تر صبح و شام کے اوقات میں کاٹتا ہے،

لہٰذا احتیاطی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات میں شامل ہیں:گھروں، دفاتر اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دینا
ٹینکیاں، بالٹیاں اور برتن ڈھانپ کر رکھنا
مچھر مار اسپرے، کوائل اور جالیوں کا استعمال
آستین والے کپڑے پہننا

کوڑا کرکٹ تلف کرنا
اور ماحول صاف رکھناڈ
ینگی کی علامات میں تیز بخار، سر و جوڑوں کا درد، قے یا متلی، اور سرخ دھبے شامل ہیں۔

حکومت نے شہریوں سے تاکید کی ہے کہ اگر علامات شدید ہوں تو فوراً قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔حکومت نے زور دیا کہ صفائی، آگہی اور فوری علاج کے ذریعے ہر شہری تک ڈینگی سے مکمل تحفظ ممکن ہے اور ہر گھر تک صحت کا پیغام پہنچایا جائے گا۔

Check Also

کراچی: جیکسن میں ٹریلر نےموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ایک جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )شہر کے علاقے جیکسن میں ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *