کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں افسوسناک صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کچرا چننے والے ایک بچے نے نالے سے لاش برآمد کی،
تاہم ریسکیو ٹیم کے بعض ارکان موقع پر آتے ہی لاش کو بچے سے چھین کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔
نوجوان کچرا چننے والا بچہ سب سے پہلے لاش تک پہنچا اور اس کی اطلاع دی، مگر عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے لاش ملتے ہی اسے اس سے چھین کر فوراً جائے وقوعہ سے منتقل کردیا۔
بعض عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم کے اراکین نے اس لاش کو کھوجنے کا کریڈٹ خود لینے کے لئے مبینہ طور پر اس نوجوان لڑکے کو تھپڑ مارنے کے بعد ڈرا دھمکا کر موقع سے بھگا دیا تھا۔
واقعے نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے اور ریسکیو ٹیم کے طرزِ عمل پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف بروقت کارروائی میں تاخیر کی گئی بلکہ لاش کی بازیابی کا کریڈٹ لینے کے لیے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ کارروائی کا انتظار ہے۔
THE PUBLIC POST