کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شہریوں نے کھلے گٹروں پر احتجاج کے طور پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کر دی ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے کھلے گٹر نہ صرف بدبو پیدا کر رہے ہیں بلکہ بچوں اور شہریوں کے لیے خطرہ بھی بن گئے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
THE PUBLIC POST