کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے محمود آباد ٹریفک سیکشن میں افسر کی جانب سے ماتحت اہلکار پر تشدد کے واقعے کا ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔
واقعے میں ملوث افسر اور اہلکار دونوں کو معطل کر دیا گیا
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو کسی بھی قسم کی لڑائی، بدتمیزی یا تلخ کلامی کی اجازت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ پیشہ ورانہ اور اخلاقی رویہ اپنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رہے۔
THE PUBLIC POST