کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی میت سرد خانے سے ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔ ا
ہلِ خانہ کے مطابق بچے کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کمسن ابراہیم کھلے مین ہول میں گر گیا تھا، جس کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 16 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بچے کی لاش نالے سے برآمد کی۔ دل خراش واقعے نے شہر بھر میں غم اور غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔
THE PUBLIC POST