کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفے بوگی کے قریب ایک اسکول وین فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،
جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور اساتذہ معمولی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے طلبہ سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق وین کے ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر قابو پا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے کسی طالب علم یا استاد کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔
THE PUBLIC POST