اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ غیر اخلاقی تھا، میں نے پاکستانی پلیئرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان انڈر 19ٹیم کے کوچ شاہد انور، کپتان فرحان یوسف، اوپنر سمیر منہاس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میدان میں غیر مناسب رویہ اپنایا، میں نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ جو کررہے ہیں انہیں کرنے دیں ہم نے اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے جیت اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ سیلیبرٹ کی، بھارت نے جو کیا وہ انکا ذاتی فعل ہے، کرکٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیت پورا ایک پراسس تھا لڑکوں کو ہی اسکا کریڈٹ جاتا ہے۔ کوچز نے لڑکوں کے ساتھ بہت محنت کی، آنیوالے وقت میں نوجوان پلیئر ملک کا نام روشن کرینگے۔ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹیم ورک دکھایا جس کی بدولت کامیابی ملی۔
THE PUBLIC POST