مظفرگڑھ، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر3 ماہ کی بچی دم توڑ گئی

مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث 3 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔

محکمہ صحت نے مبینہ لاپرواہی پر اسپتال کے ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو معطل کرکے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

دیہی مرکز صحت بصیرہ میں بچی کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سانس کی تکلیف پر بچی کو اسپتال لایا تھا، اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور اسٹاف موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو سانس نہیں آرہی تھی، میں کہتا رہا اسے آکسیجن لگائیں، بچی کو خود اپنے منہ سے آکسیجن دینے کی کوشش کرتا رہا، اسی دوران میری بیٹی انتقال گرگئی۔

Check Also

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80فیصدخود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *