کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد حراست میں،

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری نفری نے شیر شاہ، مدینہ کالونی اور بلدیہ کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستے سیل کیے۔ اس دوران گھروں، مشکوک مقامات، ہوٹلوں اور چائے خانوں کی جامع تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ تمام ملزمان کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کے مطابق اس طرح کے آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔ ۔

Check Also

وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کوایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *