گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آج سے مولانا فضل الرحمان ڈاکٹر کے اعزاز کے حقدار بن گئے ہیں۔
گورنر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سامنے کچھ گذارشات بھی رکھی گئی ہیں اور پاکستان میں اسلام کے فروغ کے معاملے میں دینی طبقے کا کردار سب کے سامنے ہے۔ ان کے مطابق دنیا کی طاقتیں ہمارے دینی طبقے کو خوف اور ڈر کی علامت سمجھتی ہیں، جبکہ دینی طبقہ اپنے اصولوں پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔
THE PUBLIC POST