9 مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کوایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *